Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مملکت میں ٹیکسی ڈرائیوروں کے یونیفارم کی سخت چیکنگ  

مقررہ یونیفارم استعمال نہ کرنے پر500 ریال جرمانہ کیا جاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے انسپکٹرز نے ٹیکسی ڈرائیوروں کے  یونیفارم کی چیکنگ سخت کردی۔  
مملکت کے مختلف علاقوں میں 6 ہزار سے زیادہ تفتیشی آپریشن کیے گئے۔ خلاف ورزی کے مرتکب 349 ڈرائیوروں پر ایک لاکھ ستر ہزار ریال کے جرمانے کیے گئے۔ 
العربیہ نیٹ  کے مطابق یونیفارم کی پابندی نہ کرنے والے ٹیکسی ڈرائیور پر 500 ریال جرمانہ مقرر ہے۔ 
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے یوینفارم کی پابندی ضروری کردی گئی ہے۔ یہ پابندی ایئرپورٹ  اور پرائیویٹ ٹیکسی ڈرائیوروں پر بھی لاگو ہے۔
ایپلی کیشن ٹیکسی ڈرائیورز پر 12 جولائی  2022 سے یونیفارم کی پابندی عائد کردی گئی۔ اب یونیفارم کے بغیر کسی بھی ڈرائیور کو ٹیکسی چلانے کی اجازت نہیں۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے  پابندی لگائی ہے کہ ٹیکسی ڈرائیور قومی لباس پہنے یا لمبی آستینوں اور سرمئی رنگ کی شرٹ استعمال کریں۔ پتلون  اور کالے رنگ کی بیلٹ استعمال کریں۔ شناختی کارڈ گلے میں لٹکائیں۔ 
اتھارٹی نے توجہ دلائی کہ ٹیکسی ڈرائیور جیکٹ یا کوٹ حسب ضرورت استعمال کرسکتے ہیں۔ ٹیکسی کمپنیوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ سواریوں کو فراہم کی جانے والی سہولت کا معیار قائم رکھنے کے لیے ضروری ضوابط پر عمل کریں اورکرائیں۔ 

شیئر: