Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

پیٹرول ا ور ڈیزل والے آپ کے گھروں پر

نئی دہلی ..... جلد ہی نئی دہلی میں اخبار والے ، دودھ والے اور پانی والے کی طرح آپ کے دروازے پر پیٹرول والا یا ڈیزل والا بھی خدمت کیلئے موجود ہوگا۔ وزیر پیٹرولیم دھرمیندر پردھان نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دنیا بھر میں گھروں پر جاکر سامان فراہم کرنے کی سہولت دی جارہی ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ای کامرس پورٹل کے ذریعہ لوگوں کے گھروں پر پیٹرول اور ڈیزل بھی پہنچایا جائے۔ فرض کریں آپ صبح 9بجے کام پر جاتے ہیں ۔ آپ پورٹل پر جاکر پیٹرول کیلئے بکنگ کروا سکتے ہیں۔ اسے پیسے بھی آن لائن ادا کرنا ہونگے ۔ آپ اسے کہہ سکتے ہیں کہ وہ صبح 8بجے پیٹرول لیکر گھر پہنچ جائے اور گھر سے نکلنے سے قبل آپ کی گاڑی میں پیٹرول موجود ہوگا۔ پردھان نے کہاکہ ہمارا آئیڈیا یہ ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت دینے کیلئے گاڑیو ںپر ”منی پیٹرول پمپ“ موجود ہوں جو لوگوں کو یہ پیٹرول انکے گھر تک پہنچائیں۔ چھوٹے گاڑیوں پر 70سے 80لیٹر پیٹرول کی گنجائش ہوتی ہے اور چھوٹے ٹینکر گھر گھر جاکر یہ سہولت فراہم کرسکتے ہیں۔ ان سے سوال کیا گیا کہ گاڑیو ںپر پیٹرول پمپ لیجانے کیلئے کیا حفاظتی اقدامات کئے جائیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ اسے پیٹرولیم اور ایکسپلوسیو سیفٹی تنظیم کو سوچنا ہوگا۔ کیا سڑکوں پر بڑی کاریں اور بڑے بڑے ٹرک بھاری فیول ٹینکس کے ساتھ نہیں گھومتے؟ کیا بڑے ٹینکر سڑکوں پر نہیں آتے؟

شیئر: