سعودی عرب میں 10 ہزار 937 غیر قانونی تارکین گرفتار
ہفتہ 23 جولائی 2022 13:55
’گرفتار شدگان میں سے 6564 افراد اقامہ قوانین کی خلا ف ورزی کے مرتکب تھے‘ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں 10 ہزار 937 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرفتار شدگان کے خلاف تفتیشی کارروائی 14 جولائی سے 20 جولائی تک کی گئی ہے۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف چلائی جانے والی مہم متعدد سرکاری محکموں کے نمائندوں پر مشتمل مشترکہ کمیٹی چلا رہی ہے۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان میں سے 6564 افراد اقامہ قوانین کی خلا ف ورزی کے مرتکب تھے‘۔
’2852 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کے جبکہ 1521 لیبر قوانین کی خلا ف ورزی میں ملوث تھے‘۔
مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ عرصے کے دوران 350 افراد کو گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ ان میں سے 30 فیصد یمنی تارکین ہیں، 60 فیصد ایتھوپی جبکہ 10 فیصد دیگر ممالک کے تارکین ہیں‘۔
’اسی طرح 30 ایسے افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جو سرحد عبور کرکے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’غیر قانونی تارکین کو مختلف قسم کی سہولتیں فراہم کرنے پر 9 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے‘۔