Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

دبئی ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے 24 گھنٹے رابطہ سینٹر کی سہولت

مسافروں کے سوالات کے جوابات فوری طور پر دیے جاتے ہیں (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
مطارات دبئی کی انتظامیہ نے دبئی کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولت کے لیے 24 گھنٹے کھلا رہنے والا رابطہ سینٹر قائم کردیا ہے۔  
الامارات الیوم کے مطابق رابطہ سینٹر سے کسی بھی وقت اور کسی بھی مقام سے مطلوبہ معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ 
مطارات دبئی انتظامیہ نے توجہ دلائی کہ نیا رابطہ سینٹر جدید ترین عالمی ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تیار کیا گیا ہے۔
رابطہ مراکز پر انٹرنیٹ، فون، ای میل اور سماجی رابطہ وسائل کے ذریعے براہ راست مسافروں کے سوالات کا جواب فراہم کیا جاتا ہے۔ 
دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اکاؤنٹ DXB@ علاوہ ازیں مطارات دبئی اکاؤنٹ DubaiAirport@ نیز واٹس اپ بزنس ایپ کے ذریعے بھی رابطہ ہوسکتا ہے۔ 
دبئی ایئرپورٹس انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رابطہ سینٹر کی کارکردگی موثر ہے۔

شیئر: