Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

 افلاج کمشنری کی قدیم مسجد کی تعمیرنو وتزئین کی منظوری 

مسجد کے احیا کے فیصلے پر اہلیان نے ولی عہد کا شکریہ ادا کی(فوٹو، ٹوئٹر)
الافلاج کمشنری کی تاریخی مسجد الحزیمی کی تعمیر نو اور تزئین و آرائش کے کام کی منظوری جاری کردی گئی ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان منصوبہ برائے تجدید تاریخی مساجد کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منصوبے کا دوسرا مرحلہ شروع کردیا گیاہے جس کے تحت الحزیمی مسجد کو قدیم طرز پر ازسر نو تعمیر کیا جائے گا۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق الافلاج کمشنری میں لیلی مقام کے باشندوں نے الحزیمی مسجد کے احیا کے فیصلے پر ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مملکت بھر میں تاریخی مساجد کے احیا اور وطن عزیز کی ثقافتی اور تمدنی تاریخ کو زندہ کرنے کے حوالے سے آپ جو پروگرام چلا رہے ہیں وہ قابل قدر ہے۔ 
الافلاج ریاض ریجن کی کمشنریوں میں سے ایک ہے۔ یہ کچی مٹی کی تاریخی مساجد کے حوالے سے معروف ہے۔ یہاں پرانی مساجد کثیر تعداد میں ہیں۔  
الافلاج کی تاریخی مساجد میں العمار نامی مسجد بھی شامل ہے جسے فہد بن صالج المغیرۃ نے تعمیر کرایا تھا۔ یہ 1282ھ مطابق 1865 میں تعمیر کی گئی تھی۔ اس میں بستی کے دیگر باشندوں نے بھی حصہ لیا تھا۔ 

الافلاج کمشنری کچی مٹی کی تاریخی مساجد کے حوالے سے معروف ہے۔(فوٹو، ٹوئٹر)

جہاں تک الحزیمی مسجد کا تعلق ہے تو اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس کا ایک تہہ خانہ بھی ہے۔ یہ سو برس پرانی ہے۔  یہاں کی مساجد میں المبرز محلے کی الصیرمانی مسجد کا نام بھی آتا ہے۔
الافلاج کمشنری کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ تاریخی علاقہ صدیوں پرانا ہے۔

شیئر: