Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب کے ہوائی اڈوں کی فیس میں 35 فیصد کی کمی

 15 جولائی کو مملکت نے تمام ایئرلائنز کے لیے فضائی حدود کھول دی تھیں (فوٹو سبق)
سعودی عرب نے بین الاقوامی  مسافروں کے لیے مملکت اور اس کے ہوائی اڈوں کو پرکشش بنانے کے لیے ایئرپورٹ فیس میں 35 فیصد کمی کا عزم ظاہر کیا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایئرپورٹ فیس میں کمی کے فیصلے پر عمل درآمد ریاض، جدہ اور دمام کے ہوائی  اڈوں سے کیا جائے  گا۔ 
امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق تخفیف کا فیصلہ اسی سال  نافذ ہوگا۔ سعودی محکمہ شہری ہوابازی  ہوائی اڈوں کو معقول حد تک فیس میں کمی کا اختیار دے گا۔ 
یاد رہے کہ محکمہ شہری ہوابازی نے  15 جولائی 2022 سے  سعودی عرب کی فضائی حدود دنیا بھر کی ایئرلائنز کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ ہر وہ ایئرلائن جو سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے  مقررہ قواعد و ضوابط پورے کرے گی اسے سعودی عرب کی فضائی سرحدیں استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔ 
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے ٹوئٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر دیے جانے والے بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب شکاگو معاہدہ 1944 کے تحت عائد ہونے والی پابندیاں پوری کرنا چاہتا ہے۔ اسی جذبے کے  تحت طے کیا گیا ہے کہ بین الاقوامی شہری ہوابازی  میں استعمال ہونے والے مسافر ہوائی جہازوں کے ساتھ کسی قسم کا کوئی امتیاز نہیں برتا جائے گا سب کے ساتھ یکساں معاملہ ہوگا۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ وہ تین براعظموں کو جوڑنے والے خصوصی محل وقوع کی اپنی پوزیشن دنیا بھر میں مضبوط بنائے۔ اسی تناظر میں مملکت کی فضائی حدود تمام ایئرلائنز کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: