Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

ورکرز پر انحصار کم کرنے کے لیے فیکٹریوں میں ڈیجیٹل سسٹم متعارف

سسٹم  کی بدولت قومی صنعت کی مسابقتی پوزیشن بہتر ہوگی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی وزارت صنعت و معدنیات نے 4 ہزار سے زیادہ سعودی فیکٹریوں میں غیرملکی ورکرز پر انحصار محدود کرنے کے لیے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔  
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صنعت و معدنیات نے مملکت میں مستقبل کی فیکٹریوں کا پروگرام جاری کیا ہے اور انہیں چلانے کے لیے SIRI طریقہ کار اپنایا ہے۔ 
 وزارت صنعت کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کی بدولت 4 ہزار فیکٹریوں میں معمولی مہارت اور محنتانے پر کام کرنے والے غیرملکی ورکرز کے بجائے ڈیجیٹل سسٹم اور موثر صنعتی نظام پر انحصار کیا جائے گا۔

ملکت کی چار ہزار سےزائد فیکٹریوں میں ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرادیا گیا(فوٹو، ٹوئٹر)

 سسٹم  کی بدولت قومی صنعت کی مسابقتی پوزیشن بہتر ہوگی۔ معیار بلند ہوگا اور نئے انداز کی اسامیاں پیدا ہوں گی۔ 
وزارت صنعت نے بتایا کہ سعودی قومی صنعت کو ترقی یافتہ صنعتی مراکز میں تبدیل کرنے کے لیے بین الاقوامی طور طریقے اپنائے جائیں گے۔ یہ کام بیک وقت دو محاذوں پر انجام دیا جائے گا۔ ایک طرف تو نئی فیکٹریاں قائم کی جائیں گی جنہیں بین الاقوامی اعلی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا جائے گا دوسرا طریقہ کار یہ ہوگا کہ موجودہ فیکٹریوں کو چلانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی استعمال ہوگی۔ 

شیئر: