Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
تازہ ترین

 روبوٹ فتوی کی سہولت سے 56 ہزار افراد مستفیض

سوالات کے جوابات دینے کے لیےدینی علوم کے ماہرین کی خدمات فراہم کی گئی (فوٹو، ٹوئٹر)
امسال حج سیزن کے دوران 56 ہزار سے زیادہ حاجیوں کو مسجد الحرام میں روبوٹ فتوی کےذریعے حج استفسارات اور مذہبی سوالات کے جواب فراہم کیے۔
حرمین شریفین انتظامیہ نے حج پر آنے والوں کی حج و دینی آگہی کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادے کا اہتمام کیا تھا۔ انتظامیہ نے روبوٹ فتوی کی سہولت امسال پہلی بارفراہم کی تھی۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد الحرام انتظامیہ کے ماتحت ادارہ رہنمائی کے انچارج ماجد المسعودی نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران وبائی ماحول کے پیش نظر حفاظتی انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
اس حوالے سے زائرین کے مذہبی خصوصا حج استفسارات کے جوابات کے لیے روبوٹ مفتی کا بندوبست کیا گیا۔  
روبوٹ مفتی کا مطلب یہ ہے کہ وائی فائی کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ روبوٹ کا بندوبست کیا گیا ہے۔
روبوٹ کے ذریعے سعودی جامعات کے تدریسی عملے، ججوں اور علما سے رابطے کرکے مذہبی سوالات کے جوابات ریکارڈ وقت میں زائرین کو فراہم کرتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر کوئی مفتی نہیں ہے بلکہ مشینی ذرائع سے فتوی فراہم کرنے کا نیا طریقہ ہے۔ 
المسعودی نے توجہ دلائی کہ روبوٹ گائیڈ ایک طرح سے دعوت و تبلیغ کا نیا ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے زائرین فائدہ پہنچایا جارہا ہے۔ 

شیئر: