جدہ میں 6 ماہ کے دوران 3 ہزار سے زائد مریضوں کی اینجوپلاسٹی
شاہ فہد جنرل ہسپتال میں 1207مریضوں کی اینجو پلاسٹی کی گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ کے سرکاری ہسپتالوں میں سال رواں 2022 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 3161 اینجو پلاسٹی کی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ صحت جدہ نے کہا ہے کہ یہاں کنگ فہد جنرل ہسپتال کے ماتحت امراض قلب کےمرکز میں 1207 اینجو پلاسٹی کی گئیں۔
کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس میں 994 اور کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے ماتحت امراض قلب کے مرکز میں 960 اینجو پلاسٹی کی گئیں۔
محکمہ صحت نے بتایا کہ کنگ فہد جنرل ہسپتال، کنگ عبداللہ میڈیکل کمپلیکس اور کنگ عبدالعزیز ہسپتال کے ماتحت امراض قلب کے مراکز میں ماہر طبی عملہ کام کررہا ہے۔
یہ بین الاقوامی درجے کی مہارت رکھتے ہیں۔ انہیں جدید ترین مشینیں فراہم کی گئی ہیں۔ وہ میڈیکل ٹیکنالوجی کی مدد سے دل کے مریضوں کو عالمی معیار کی صحت خدمات فراہم کررہے ہیں۔