Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سوئس عدالتوں سے سزا یافتہ ہمیں لیکچر د ے رہے ہیں،چوہدری نثار

اسلام آباد...وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پانامہ کیس کے فیصلے کو سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہیے۔سپریم کورٹ منی ٹریل سے مطمئن نہیں، اس لئے مزید تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ عدالتی فیصلے کو مکمل سپورٹ کریں گے ۔ چند لو گ کیس کا فیصلہ نہیں انتشار چاہتے ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالتی فیصلوں پر بھی عدالتیں لگ رہی ہیں اگر اسے مثبت انداز سے دیکھا جائے تو یہ متفقہ فیصلہ ہے۔ جے آئی ٹی بنانے کے لئے تمام ججوں کے دستخط موجود ہیں۔ کوئی بھی عدالتی فیصلہ کسی کی خواہش کے مطابق نہیں، قانون اور آئین کے مطابق ہوتا ہے۔ ایک سوال پروزیر داخلہ نے کہا کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ آصف علی زرداری لوگوں کو ایمانداری اور دیانت پر لیکچر دیں۔ سوئس عدالتوں سے سز ا یافتہ ہمیں لیکچر د ے  رہے ہیں۔ چونٹیوں کے بھی پر لگ گئے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے سامنے اگرحکومت میں کرپشن ہورہی ہوتی تو بہت پہلے ہی چھوڑ چکا ہوتا، لیکن میرا ضمیر مطمئن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس کرپشن کا نہیںبلکہ اس بنیاد پر ہے کہ لندن فلیٹس کے پیسے کہاں سے آئے؟ 'وزیراعظم اور ان کے وکلا عدالت کو بتا چکے ہیں کہ ان کے والد کے پاس اثاثے موجود تھے پیسے ملک سے باہر لے کر نہیں گئے ۔

 

شیئر: