جھنگ ...پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانامہ کیس کے فیصلے سے پھر ثابت ہو گیاکہ پاکستان میں 2 قانون ہیں۔ ایک قانون شریفوں کے لئے اور دوسرا عوام کے لئے۔ جمعہ کو جھنگ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ شریف خاندان کی لوٹ مار پر کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کب تک ملک میں2 قانون چلیں گے۔ ہمیں ایک پاکستان اور ایک قانون چاہیئے۔ایسا پاکستان چاہیے جہاں امیر اور غریب کے لئے ایک ہی قانون ہو۔ میں عوام سے پوچھتا ہوں کیا آپ2قانون مانتے ہو۔انہوں نے کہا کہ میاں صاحب پانامہ کیس میں مکمل بری نہیں ہوئے۔ 2 سینیئر ججوں نے انہیں ڈس کوالیفائی کردیا۔ اگر تھوڑی سی شرم اور حیا ہے تو مستعفی ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف پانامہ کا فیصلہ بھی آگیا۔ عوام کی عدالت نے لوڈشیڈنگ پر بھی فیصلہ دیدیا ۔بلاول نے نعرہ لگایا ۔مک گیا تیر اشو نواز ،گو نواز گو نواز۔