Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

آئندہ سال 10 ملین عمرہ زائرین کی آمد متوقع، تیاریاں مکمل

’عمرہ پیکیجز ویزا اور ماسٹر کارڈ کے ذریعہ بھی خریدے جاسکتے ہیں‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
قومی کمیٹی برائے حج و عمرہ کے نائب سربراہ ہانی بن علی العمیری نے توقع ظاہر کی ہے کہ آئندہ سال عمرہ زائرین کی تعداد 10 ملین تک پہنچ جائے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’حج وعمرہ پرکام کرنے والے تمام ادارے اس ہدف کے حصول کے لیے مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’بیرون ملک ایجنٹوں کو تیار کیا گیا ہے جبکہ تمام غیر ملکی ایجنٹوں کو آن لائن سسٹم سے جوڑ دیا گیا ہے‘۔
’گروپوں میں میں آنے والوں کے لیے ’B2B‘ نظام متعارف کرایا گیا ہے جبکہ انفرادی طور پر آنے والے ’B2C‘ نظام سے جوڑ دیئے جائیں گے‘۔
اندرون ملک عمرہ زائرین کی خدمت کے لیے 500 کمپنیاں کام کر یں گی جن میں تربیت یافتہ افراد بھرتی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’وزارت حج سے اجازت یافتہ دو ہزار سے زیادہ ایجنٹوں کو اجازت نامہ جاری ہوا ہے جو تمام ممالک میں کام کریں گے‘۔

’توقع کی جارہی ہے کہ عمرہ موسم یکم محرم الحرام سے شروع ہوگا‘ (فوٹو: ٹوئٹر)

’اسی طرح وزارت حج و عمرہ کی نگرانی میں 34 پورٹل سے عمرہ پیکیجز اور خدمات متعارف ہوں گے‘۔
’عمرہ پیکیجز خریدنے کے لیے ویزا اور ماسٹر کارڈ کے علاوہ چند بینکوں کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے‘۔
’عمرہ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 68 کمپنیوں کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے جن کی جدید بسوں کے ذریعہ زائرین کو منتقل کیا جائے گا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں 1900 ہوٹلوں کو بھی تیار کیا گیا ہے جو مختلف کیٹگریز میں رہائش کی سہولتیں فراہم کریں گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’توقع کی جارہی ہے کہ عمرہ موسم یکم محرم الحرام سے شروع ہوگا‘۔

شیئر: