Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

کانفرنس برائے علاقائی امن اور ترقی کے لیے عرب رہنماؤں کی آمد

ولی عہد نے بحرین اورعراقی رہنماؤں کا استقبال کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
جدہ میں علاقائی سلامتی اور ترقی کے اجلاس میں شرکت کے لیے خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن بھی شرکت کریں گے۔
عرب نیوز کے مطابق علاقائی سلامتی اور ترقی کے اجلاس کا انعقاد شاہ سلمان کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
اس اجلاس میں خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک کے سربراہ شریک ہوں گے۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوئم، مصر کے صدر فتح السیسی اور عراق کے وزیراعظم مصطفیٰ الکاظمی مملکت پہنچ چکے ہیں۔
جمعے کو  بحرین کے ولی عہد شہزادہ سلمان بن حمد آل خلیفہ اور عراقی وزیراعظم مصطفٰی الکاظمی جدہ پہنچ گئے تھے۔
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے رائل ٹرمنل پر دونوں رہنماؤں کا خیر مقدم کیا۔ 
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن جمعے کو سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچے تھے۔
انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔
فریقین کے وسیع البنیاد مذاکرات بھی ہوئے جن میں سعودی وفد کی قیادت شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی وفد کی قیادت صدر جو بائیڈن نے کی۔

شیئر: