Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اسلام آباد میں 28اپریل کو جلسہ کرینگے ،عمران خان

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ منوانے کے لئے جمعہ28 اپریل اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا کہ ایک موجودہ وزیراعظم کے خلاف سپریم کورٹ نے ایسے ریمارکس دیئے ہوں۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف سپریم کورٹ کہتی ہے کہ پاکستان میں انصاف کے ادارے مفلوج ہوچکے ہیں تو کیا یہ ادارے نواز شریف کے وزیراعظم ہوتے ہوئے ان کے خلاف تحقیقات کرسکتے ہیں؟ کیا ہماری طرف سے استعفیٰ کی ڈیمانڈ غلط ہے؟ عمران خان نے کہا کہ ججوںکی جانب سے نوازشریف کے خلاف ریمارکس کے بعد پارٹی ممبران کیسے عوام کے پاس جائیں ۔

 

شیئر: