نئی دہلی۔۔۔۔ہندوستانی سپریم کورٹ نے جمعہ کو کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے برطانیہ سے کوہ نور ہیرا واپس لینے کی سفارتی کوششوں کو عدلیہ مانیٹر نہیں کرسکتی۔یہ بات چیف جسٹس کہر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے 2ایک جیسی درخواستوں پر کہی۔ سابق چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر نے یہ درخواستیں سماعت کیلئے منظور کی تھیں اور حکومت کو ہدایت کی تھی کہ وہ ہیرا واپس لانے کے اقدامات سے عدالت کو آگاہ کرے۔مرکز نے آج جمعہ کو اپنا جواب جمع کرادیا جبکہ سپریم کورٹ نے تسلیم کیا کہ حکومت 200ملین ڈالر مالیت کے اس ہیرے کو واپس لانے کیلئے اپنی کوششیں کررہی ہے۔