Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

جمعے کو کس وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا؟

سورج دن کے 12 بج کر 27 منٹ پر خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا (فوٹو سبق)
جدہ کی سعودی فلکیاتی سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمعے کو سورج ظہر کی اذان کے وقت خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے سربراہ ماجد ابو زاھرۃ  نے کہا ہے کہ جمعہ 15 جولائی کو سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ اس طرح سورج کی طرف دیکھنے سے کعبہ شریف کی سمت کا تعین کیا جا سکتا ہے۔
فلکیاتی سوسائٹی کا کہنا ہے کہ سورج دن کو 12 بج کر 27 منٹ پر اذان کے وقت 90 ڈگری کی بلندی پر ہوگا اور اسی وقت یہ خانہ کعبہ کے سامنے ہو گا۔ اسی وقت قبلے کی سمت بھی متعین کی جا سکتی ہے۔
فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا کہ یہ اس سال کا دوسرا اور آخری واقعہ ہے جب سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہو گا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ  آئندہ سال  2023 میں مئی میں بھی سورج خانہ کعبہ کے سامنے  ہو گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: