Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

امارات میں کورونا کے ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ  ٹیسٹ، 1584 نئے مریض

کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد  2324 ہوچکی ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
متحدہ عرب امارات میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے ایک بھی موت واقع نہیں ہوئی۔
امارات کی سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے مطابق وزارت صحت نے بتایا کہ پیر کو کورونا کے 1584 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ جس کے بعد اب تک کل مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 64 ہزار  521 ہوگئی ہے۔

کورونا سے اب تک ساڑھے نو لاکھ سے زیادہ متاثر ہوچکے ہیں۔ (فوٹو وام)

صحت یاب ہونے والوں کی تعداد  1546 رہی اس طرح اب تک شفایاب ہونے والوں کی کل تعداد 9 لاکھ 44 ہزار  914 تک جا پہنچی ہے۔ اس طرح کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد  2324 ہوچکی ہے۔
وزارت صحت نے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایک لاکھ 62 ہزار 46 نئے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ عید الاضحی کے ان ایام میں بڑے پیمانے پر پارٹیوں اور ملنے ملانے سے گریز کیا جائے۔ خاص طور پر بڑی عمر کے لوگ اس حوالے سے بے حد احتیاط کا مظاہرہ کریں۔

 

امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: