Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مشاعر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

منی میں درجہ حرارت 42 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے(فوٹو، الریاض اخبار)
موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ مشاعر مقدسہ میں درجہ حرارت 42 ڈگری رہے گا۔ بعض مقامات پر مطlع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے جس کے باعث موسم کسی حد تک بہتر ہونے کی امید ہے۔
اخبار 24 کے مطابق محکمہ موسمیات نے کل سنیچر کو متوقع موسم کے حوالے سے کہا ہے کہ صبح سویرے فجر کے وقت مشاعر مقدسہ میں درجہ حرارت 29 ڈگری جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 31 فیصد رہے گا۔
منی اور مزدلفہ میں درجہ حرارت 40 سے 42 ڈگری سیٹی گریڈ تک رہے گا جبکہ مشاعر مقدسہ کے مشرقی حصے میں کہیں کہیں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔
مشاعر مقدسہ میں ایام تشریق کے تینوں دن زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 اور کم سے کم 29 ڈگری سیٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
موسم کے حوالے سے وزارت صحت کی جانب سے حجاج کرام کو بار بار متنبہ کیا جاتا ہے کہ وہ رمی کے لیے جاتے وقت چھتری کا استعمال لازمی کریں تاکہ ’لو‘ لگنے سے محفوظ رہیں۔

شیئر: