Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

سعودی مارکیٹ میں سونا مزید سستا

24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 210.63 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات کو سونے کے نرخ مزید کم ہوگئے۔ 21 قیراط ایک گرام سونا 184.30 ریال میں فروخت ہوتا رہا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 24 قیراط ایک گرام سونا جمعرات کو 210.63 ریال میں دستیاب رہا۔ جبکہ 22 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت  193.08 ریال رہی۔  
21 قیراط کی 8 گرام کی گنی 1769.28 ریال میں فروخت ہوتی رہی جبکہ 22 قیراط والی 8 گرام کی گنی کی قیمت  1853.53 ریال پائی گئی۔ 24 قیراط والے بسکٹ کی قیمت  2022.03 ریال رہی۔ 
بدھ 6 جولائی کو سونے کی قیمت گزشتہ نو ماہ کے دوران ریکارڈ حد تک کم ہوگئی تھی۔ امریکی  ڈالر کی قدر بڑھ جانے کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: