Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مبارک ہو وزیراعظم نواز شریف ،مریم نواز کا ٹوئٹ

اسلام آباد.. وزیر اعظم نواز شریف نے پانامہ کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنے پہلے ردعمل میں اللہ کا شکر ادا کیا ہے۔ نواز شریف نے شہباز شریف، بیٹی مریم نواز اور سابق وزیر پرویز رشید کے ہمراہ میڈیا پر عدالتی فیصلہ سنا۔مریم نواز نے ٹوئٹر پر وزیر اعظم اور ان کے رفقا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اظہار خیال کیا کہ مبارک ہو،وزیراعظم نواز شریف ، سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں۔اللہ تعالیٰ نواز شریف کو کامیابی دے کر ثابت کر دیا کہ ان کے خلاف قائم تمام مقدمات جھوٹے تھے۔ سپریم کورٹ سے بری کیا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بے گناہ تھے اور ان کے خلاف مقدمات بددیانتی پر مشتمل تھے۔ 

 

شیئر: