اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے2 ججوں نے نواز شریف کو نااہل قرار دیا ہے۔ فوری مستعفی ہوجائیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف مستعفی نہ ہوئے تو تحقیقات پر اثر انداز ہوں گے۔ ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے حکومت کے ثبوت کو ناکافی قرار دے کر جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے۔7 دن کے اندر اس کی تحقیقات شروع ہوگی۔ملک کا وزیراعظم جوائنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو گا۔ جسٹس کھوسہ اور جسٹس گلزار نے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم کو گھر بھیج دینا چاہیے۔ 3 ججوں نے کہا کہ 60 دن انتظار کریں اور تفتیش کریں۔انہوں نے کہاکہ جو نعرے لگارہے ہیں انہیں پتہ نہیں کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ یہ اپنی شکست چھپانے کے لیے باتیں کررہے ہیں۔ انہیں صرف 60 دن کی مہلت ملی ہے۔