ممبئی۔۔۔۔دنیا کی وزنی ترین خاتون ایمان احمد نے اب تک اپنا وزن250کلو کم کیا ہے۔اب وہ اس پر خوش بھی اورمطمئن بھی ہیں۔ اسپتال میں ہر کوئی اتنی تیزی سےان کا وزن کم ہونےپر خوش ہے۔ مصر سے علاج کیلئے جب انہیں ممبئی لایا گیا تھا تو وزن 500کلو تھا۔کافی عرصے بات انہیں وہیل چیئر پر بٹھایا گیا جبکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ 3ماہ پہلے جب وہ یہاں لائی گئی تھیں تو ان کا چلنا پھرنا حتیٰ کہ وہیل چیئر پر بیٹھنا بھی مشکل تھا۔ ان کے ڈاکٹر مفضل لاکھڑا والا نے بتایا کہ ہند آنے کے بعد ان کا وزن تقریباً آدھا رہ گیاہے۔انہیں لاحق دیگر بیماریوں کیلئے بھی دوائیں دی جارہی ہیں۔ان کا علاج جاری رہے گا۔انہیں اب ان کیلئے خاص طور پر تیار کئے گئے اسپتال کے کمرے میں منتقل کردیا گیا ۔3سال پہلے ایمان احمد کو فالج کا حملہ ہوا تھا جس سے ان کے جسم کا دایاں حصہ مفلوج ہوچکا تھا۔