Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

وزیر داخلہ نے حج سیکیورٹی فورس کی تیاریوں کا جائزہ لیا

سعودی وزیر داخلہ اور حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبد العزیز بن سعودبن نایف نے حج سیکیورٹی فورس کی تیاریوں کی جائزہ لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ نے عازمین حج کی خدمت پر مامور تمام سیکیورٹی اداروں کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
حج کی امن کمیٹی کے سربراہ جنرل محمد البسامی نے  خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام اداروں کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی ہے۔
تقریب کے دوران ہر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے وزیر داخلہ کو سلامی پیش کی اور متعدد فرضی آپریشن پیش کئے ہیں۔
خصوصی تقریب میں نائب گورنر مدینہ منورہ کے علاوہ اعلی حکام اور عہدیدار بھی شریک تھے۔
 

شیئر: