Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

نواز شریف ہی وزیر اعظم رہیں گے، شہباز

قصور...وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کہ پانامہ کیس کا فیصلہ عدالت نے دینا ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔ امید ہے عدالت کا فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق آئے گا۔ مہذب قومیں عدالتی فیصلے مانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد بھی نواز شریف ملک کے وزیراعظم رہیں گے۔ قصور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قرضے معاف کرانے والے بھی اپنے گریبان میں جھانکیں ۔سرے محل پر کسی نے عدالت نہیں لگا ئی۔ سوئس بینکوں میں پڑے 6 ارب روپے پکار ر ہے ہیں کہ زرداری مجھے آ کر لے جاو¿۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کا پیسہ ہضم کرنے والے کس طرح کرپشن کے خلاف بات کر سکتے ہیں۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا کہ ڈیموں میں پانی کی کمی ہے جسے پورا کرنا انسان کے بس میں نہیں۔ بجلی فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کے حکام کوکہہ دیا کہ جو افراد لوڈ شیڈنگ کے مرتکب ہیں انہیں کٹہرے میں لانا چاہیئے

 

شیئر: