Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

وزیر تجارت کا عازمین حج کو فراہم سہولتوں کا جائزہ

وزیر تجارت پٹرول سٹیشنز پر منی مارکیٹوں کا بھی معائنہ کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹمر ماجد القصبی نے اس سال عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا اطمینان حاصل کرنے کے لیے مرکزی مارکیٹوں اور فوڈ سینٹرز کا دورہ کیا۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ماجد القصبی نے پھلوں اور سبزیوں کی مارکیٹوں، گوشت اور مچھلی فروخت کرنے والے مراِکز، فوڈ سینٹرز اور بڑی بیکریوں کے دورے کیے۔

عازمین حج  کو مطلوبہ سہولتیں معیاری انداز میں فراہم کی جا رہی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)

انہوں نے اس بات کا اطمینان حاصل کیا کہ پھل، سبزیاں، گوشت، مچھلیاں، کھانے پینے کی مختلف اشیا اور بیکری آئٹمز وافر مقدار میں مہیا ہیں یا نہیں۔ عازمین حج کی ضروریات پوری کی جا رہی ہیں۔ 
وزیر تجارت نے مکہ جانے والی شاہراہوں پر واقع پیٹرول و سروس سٹیشنز کا بھی دورہ کیا۔ ان سے منسلک منی مارکیٹ اور دیگر اداروں کا معائنہ کرکے اس بات کا اطمینان حاصل کیا کہ حج پر آنے والوں کو مطلوبہ سہولتیں معیاری انداز میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

شیئر: