Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دبئی میں ڈسپوزیبل بیگز پر 25 فلس وصول کیے جانے لگے

دو برس میں ڈسپوزیبل پلاسٹک بیگز کا استعمال بند کردیا جائے گا( فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات دبئی میں شاپنگ سینٹرز اورتمام تجارتی مراکز نے جمعہ یکم جولائی سے ڈسپوزیبل بیگز پر صارفین سے 25 فلس وصول کرنا شروع کردیے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق دبئی کے حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ دو برس کے دوران ڈسپوزیبل پلاسٹک بیگز کا استعمال مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔ 25 فلس فی  بیگ وصولی اس جانب پہلا قدم ہے۔
دبئی بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ ’تمام تجارتی مراکز کو صارفین سے ڈسپوزیبل پلاسٹک بیگ پر 25 فلس وصول کرنے کا پابند بنایا گیا ہے‘۔
تجارتی مراکز کو اختیار دیا گیا ہے کہ’ وہ ڈسپوزیبل پلاسٹک بیگز کے متبادل مہیا کریں اوراس کی قیمت متعین کی جا سکتی ہے‘۔ 
بلدیاتی کونسل کا کہنا ہے کہ’ 25 فلس ڈسپوزیبل پلاسٹک بیگز پر ہی وصول کیے جائیں گے‘۔
بلدیاتی کونسل کے مطابق ’ فیس کی وصولی لازمی ہے۔ اس کی قیمت خریداری بل میں شامل کی جائے گی‘۔
 

شیئر: