Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 جون ، 2025 | Monday , June   23, 2025
پیر ، 23 جون ، 2025 | Monday , June   23, 2025

دادا کو قتل کرنے والے کی خودکشی

نیویارک..... امریکہ میں اپنے دادا کو قتل کرکے قتل کی وڈیو فیس بک پر جاری کرنے والے شخص نے پولیس تعاقب کے دوران خودکشی کرلی۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 37 سالہ ملزم اسٹیوا سٹینفز جس کا ذہنی توازن درست نہیں تھا اپنے 74 سالہ دادا رابرٹ گوڈون سینیئر کو فیس بک پر براہ راست وڈیو بناتے ہوئے دن دہاڑے قتل کرکے فرار ہوگیا تھا۔ فیس بک کی انتظامیہ نے اس وڈیو کو شدید تنقید کے بعد ویب سائٹ سے ہٹا دیا تھا۔ ملزم کو کمپنی کے ایک ملازم نے شناخت کرکے امریکی ریاست پنسلوانیا کی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے تعاقب کرکے اس کی گاڑی روک لی لیکن پولیس اہلکاروں کے پہنچنے سے پہلے ہی ملزم نے اپنی جان لے لی۔

شیئر: