بینکاک..... تھائی لینڈ کچھ ایسی جگہ ہے جہاں کھلی گاڑیوں میں سفر اور موٹر سائیکل وغیرہ پر سواری کبھی بھی خطرات سے خالی نہیں رہی اور یہی وجہ ہے کہ جو بھی اس طرح کی سواری استعمال کرتا ہے وہ ذہنی طور پر یہ بات جانتا ہے کہ راستے میں کبھی اور کسی وقت بھی کوئی حادثہ پیش آسکتا ہے اسلئے وہ حفاظتی اقدام کےلئے بھی تیار رہتا ہے۔ ایسا ہی کچھ یہاں بینکاک کے نواحی علاقے سے گزرنے والے ایک موٹر سائیکل سوار کے ساتھ پیش آیا جب اڑنے والے ایک سانپ نے اس پر حملے کی کوشش کی۔سانپ کے اڑنے کی معمولی آوازسے موٹر سائیکل سوار چونک اٹھا اور صورتحال کا اندازہ ہوتے ہی اس نے اپنی حفاظت کے طور پر پیڈل پر سے پاﺅں اٹھالیا اور اس طرح وہ سانپ کے زہر سے بچ گیا۔ موٹر سائیکل سوار کا کہناتھا کہ وہ پہاڑی علاقے سے گزر رہا تھا اور اسکے ذہن میں حسین وادیاں تھیں مگر یہ حادثہ اسکی یادداشت میں محفوظ رہیگا۔