Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025
پیر ، 27 اکتوبر ، 2025 | Monday , October   27, 2025

ریاض:مسلم لیگ کے زیر اہتمام ظفر سپاری کے اعزاز میں تقریب

سوشل میڈیا نے راتوں رات شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا، لاکھوں فینز ہیں
ریاض ( ذکاءاللہ محسن) ظفر سپاری کی منفرد پہچان پانے والے پاکستانی نوجوان ظفر اقبال کے اعزاز میں مسلم لیگ ن کے صدر ڈاکٹر سعید احمد سمیت دیگر اہم افراد کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ظفر سپاری کے سینکڑوں چاہنے والوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ظفر اقبال المعروف ظفر سپاری نے اپنے خطاب میں بتایا کہ ان کا تعلق راولپنڈی سے ہے اور وہ بزنس مین ہیں۔ وہ ایک عام سے انسان تھے مگر ان کے ایک الگ اسٹائل نے ان کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر فائز کر دیا۔ انہوں نے انڈیا کی ایک فلم کے کردار ظفر سپاری کے کردار کو اپنایا۔ اس کے بعد سوشل میڈیا کے ذریعہ ان کی خوب پذیرائی ہوئی اور یوں ان کے پوری دنیا میں لاکھوں فینز بنتے چلے گئے۔ اب وہ جہاں جاتے ہیں ان کے چاہنے والے ان کو گھیر لیتے ہیں۔ سعودی عرب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ حرمین شریفین کی بدولت پاکستانیوں کا اس سرزمین سے جذباتی لگاﺅ ہے۔ اس کے علاوہ سعودی گورنمنٹ عوام کو جو سہولیات فراہم کر رہی ہے وہ قابل ستائش ہیں۔ ڈاکٹر سعید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظفر سپاری کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے نہیں۔ اس کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں چاہنے والے ہیں۔ تقریب میں اہل ریاض کی جانب سے ظفر سپاری کو تحفہ پیش کیا گیا۔

شیئر: