Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

اقامہ اور محنت قوانین کی خلاف ورزیوں پر 1943 گرفتار

  قطیف ، الجوف ..... مملکت کے مختلف علاقو ں میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تفتیشی ٹیموں نے 1943 تارکین کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق قطیف کمشنری میں وزارت محنت ، پولیس اور جوازات کی مشترکہ ٹیموں نے قانون محنت کی خلاف ورزی پر 124 اوراقامہ قانون کی خلاف ورزی پر 119 تارکین کو گرفتار کر کے انہیں متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا ۔ دوسری جانب الجوف کمشنری میں پولیس ترجمان کرنل یزید بن سعودنے بتایا کہ ریجن میں خصوصی ٹاسک فورس کے اہلکاروں نے تفتیشی کارروائیوں کے دوران 1157 افراد کو گرفتار کیا جن کے پاس کسی قسم کی شناختی دستاویزات نہیں تھیں ۔ دوسری کارروائی میں 423 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا گیا جن کے اقامے کی مدت ختم ہوچکی تھی جسے تجدید نہیں کروایا گیا ۔ تمام گرفتار شدگان کو متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا گیا ۔ واضح رہے مملکت میں غیر قانونی تارکین کے خلاف عام معافی کے دوران جو تارکین وطن خود کو متعلقہ اداروں کو پیش کریں گے انہیں شاہی معافی میں اعلان کی گئی تمام مراعات حاصل ہونگی جبکہ گرفتار ہونے کی صورت میں کسی قسم کی مراعات نہیں دی جائیں گی ۔ 

شیئر: