Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
ہفتہ ، 05 جولائی ، 2025 | Saturday , July   05, 2025
تازہ ترین

سعودی نوجوان نے بڑی بہن کو گردہ عطیہ کردیا

بڑی بہن کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں حائل ریجن کے نوجوان یاسر الغیثی نے اپنی بڑی بہن کو گردہ عطیہ دیا ہے۔ بہن کا کافی عرصے سے ڈائلاسز ہورہا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یاسر الغیثی نے بتایا  کہ اس کی بہن کئی برس قبل گردے کے عارضے میں مبتلا تھی۔ بڑی بہن کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی۔
یاسرالغیثی نے بتایا کہ جب ڈاکٹروں نے کہہ دیاتھا بہن کو بچانے کے لیے گردے کا آپریشن ضروری ہے۔
چھوٹے بھائی یاسر نے ضد کی کہ وہ اپنا گردہ عطیہ کرے گا جبکہ میرا اصرار تھا کہ یہ اعزاز میں حاصل کروں۔  
نیشنل گارڈز ہسپتال  ریاض میں ڈاکٹروں طبی معائنہ کیا جس کے بعد میرا ایک گردہ بڑی بہن کو لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔

شیئر: