Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

برطانوی سکھ فوجیوں کے 12 رکنی وفد کی آرمی چیف سے ملاقات

آرمی چیف نے کہا پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے۔ (فائل فوٹو: اے پی)
برطانوی فوج کی ڈپٹی کمانڈر فیلڈ میجر جنرل سیلیا جے ہاروی کی قیادت میں برطانوی سکھ فوجیوں کے 12 رکنی وفد نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کو ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف نے کہا پاکستان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے اور ملک میں مذہبی سیاحت کے فروغ کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کرتارپور راہداری پاکستان کی مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کے لیے غیر متزلزل عزم کا عملی مظہر ہے۔
وفد نے لاہور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب دیکھی۔ اس کے علاوہ وفد نے وفد نے قلعہ لاہور، علامہ اقبال کے مزار اور بادشاہی مسجد کا دورہ کیا۔
اپنے قیام کے دوران برطانوی سکھ فوجیوں نے ملک بھر میں اپنے مذہبی مقامات کا بھی دورہ کیا۔

شیئر: