Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

قصیم میں چوری اور لوٹ مارکرنے والاگروہ گرفتار

 قصیم ......  پولیس نے چوری اور لوٹ مار کے الزام میں ملوث 8 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ۔ مشرقی ریجن کے پولیس ترجمان میجر بدر السحیانی نے سبق نیوز کو بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نامعلوم گروہ چوری اور لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ ملزمان کے خلاف متعدد تجارتی مراکز کی انتظامیہ نے بھی رپورٹ درج کروائی تھی ۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتار کےلئے بڑے پیمانے پر تلاش شروع کردی ۔ میجر السحیانی نے مزید بتایا کہ المذنب کمشنری کی پولیس نے 3 مشکوک افراد کو روکا جن سے تفتیش کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ چوری کی واردات کر کے فرار ہو رہے ہیں ۔ ملزمان کے قبضے سے مسروقہ رقم بھی برآمد ہوگئی ۔ ملزمان کو علاقے کے تھانے میں پہنچا دیا گیا جہاں انہوںنے اپنے دیگر ساتھیوں کے بارے میں بھی پولیس کو مطلع کر دیا ۔ تمام ملزمان سعودی شہری ہیں جن کی عمریں 20 سے 30 برس کے درمیان بتائی جاتی ہیں ۔ ملزمان سے مسروقہ رقم اور دیگر اشیاءبھی برآمد ہو گئی ۔ 

شیئر: