Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

وفاقی وزیر کی حج مشن پاکستان کے حکام سے ملاقات

مدینہ منورہ میں وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور نے حج مشن کے حکام سے ملاقات کی۔  
انہوں نے کہا کہ عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ان کو سہولیات فراہم کرنے کی تمام کوششوں کو عمل میں لایا جا رہا ہے 
عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے جس میں ہمیں کامیابی مل رہی ہے۔ پاکستانی عازمین حج رواں برس سستا ترین حج پیکیج حاصل کرکے فریضہ حج ادا کرنے پہنچ رہے ہیں  
ملاقات میں ڈائریکٹر حج ابرار مرزاو دیگر حکام تھے۔ ڈائریکٹر حج نے کہا کہ ایام حج میں سعودی اداروں سے رابطے میں ہیں تاکہ حج ادائیگی میں عازمین کو آسانی فراہم ہوسکے۔ سعودی وزارت حج و عمرہ کے تحت کام کرنے والے اداروں سے رابطہ میں ہیں تاکہ حج ادائیگی میں عازمین کو آسانی فراہم ہو سکے

شیئر: