Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی اور اٹلی کی خلائی ایجنسیوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط 

معاہدے کے تحت خلائی ٹیکنالوجی کا تبادلہ عمل میں آئے گا( فوٹو ایس پی اے)
سعودی سپیس کمیشن اور اٹلی کی خلائی ایجنسی نے پیر کو ریاض میں پرامن مقاصد کے لیے خلائی سرگرمیوں کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مفاہمتی یادداشت پرسعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان اور اٹلی کے وزیر خارجہ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔ 
فریقین خلا کے پرامن استعمال میں ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ خلائی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔

فریقین خلا کے پرامن استعمال میں تعاون کریں گے(فوٹو ایس پی اے)

خلائی ٹیکنالوجی کا تبادلہ عمل میں آئے گا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے ماہرین ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔ 
مملکت کی جانب سے ایگزیکٹیو چیئرمین ڈاکٹر محمد التمیمی اور اٹلی کی جانب سے ایجنسی کے سربراہ  نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ 
یاد رہے کہ سعودی عرب اور اٹلی مختلف شعبوں میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ مفاہمتی یادداشت اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس کی بدولت علاقائی و بین الاقوامی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان ٹیکنالوجی و خلائی شعبے کے فروغ میں مدد ملے گی۔ 

شیئر: