Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

بی ایس ایف اہلکار تیج بہادر برطرف

نئی دہلی ... سرحد پر تعینات بی ایس ایف اہلکاروں کو ناقص کھانا دئیے جانے کی ویڈیو سامنے لانے والے ہندوستانی اہلکار تیج بہادر کو نوکری سے برطرف کردیاگیا ۔ سوشل میڈیا پر ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد تیج بہادر کی زندگی مشکل کردی گئی تھی۔ ڈسپلن کی خلاف ورزی اور بی ایس ایف کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں کورٹ مارشل انکوائری میں قصور وار قراردیا گیا ۔ تیج بہادر نے برطرفی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ تیج بہادر نے کہا کہ عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔ امید ہے، انصاف ملے گا۔ تیج بہادر کی اہلیہ نے میڈیا کو بتایا کہ تیج بہادر نے قتل نہیں کیا اس لئے نوکری سے نکالنا غلط ہے۔سب جانتے ہیں کہ اہلکاروں کو غیر معیاری کھانا دیا جاتا ہے۔ بی ایس ایف اہلکار بولنے سے ڈرتے ہیں۔

 

شیئر: