Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
جمعہ ، 11 جولائی ، 2025 | Friday , July   11, 2025
تازہ ترین

گورنر مدینہ کا ایئرپورٹ حج ٹرمینل کمپلیکس کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

گورنر مدینہ نے تمام اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان نے جو حج و زیارت کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں، اتوار کو امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا ہے۔
انہوں نے ایئرپورٹ پر حج ٹرمینل کمپلیکس پہنچ کر مسجد نبوی کی زیارت کے لیے آنے والے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا جائزہ لیا۔
سرکاری خبر رساں ایجسنی ایس پی اے کے مطابق شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہا کہ ’شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی حکومت حج، عمرہ اور زیارت پر آنے والوں کی خدمت میں لگی ہوئی ہے۔ حرمین شریفین اور ان کے زائرین کی خدمت کو اپنے لیے اعزاز کا باعث سمجھتی ہے۔‘
گورنر مدینہ منورہ نے حج ٹرمینل کمپلیکس میں عازمین حج سے ملاقات کی اورانہیں مدینہ آمد کی مبارک باد دی۔
شہزادہ فیصل بن سلمان نے ایئرپورٹ پر حج ٹرمینل کمپلیکس کے معائنے کے دوران کہا کہ ’اہلکار، عازمین حج کی خدمت اچھے انداز سے کررہے ہیں۔ ان کی کوشش ہے کہ عازمین کو اطمینان و سکون حاصل رہے۔‘

گورنر مدینہ منورہ نے کہا اہلکارزائرین کی خدمت اچھے انداز میں کررہے ہیں۔ (فوٹو: ایس پی اے)

گورنر مدینہ منورہ نے ہیلتھ سینٹرز میں فراہم کی جانے والی صحت خدمات، امیگریشن کی کارروائی، سامان کی منتقلی، کسٹم اور وزارت حج و عمرہ سمیت دیگر تمام اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ 
اس موقع پر گورنریٹ کے سیکریٹری حج و زیارت ڈاکٹر عبدالتوم، سیکریٹری حج و عمرہ برائے زیارت محمد البیجاوی، ڈائریکٹر پاسپورٹ میجر جنرل فہد العتیبی، مدینہ منورہ ایئرپورٹ پولیس کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر حزام الدوسری، ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر عادل عالوہ اور متعلقہ اداروں کے عہدیدار بھی  ہمراہ تھے۔ 

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: