Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

دو لاکھ  66 ہزار عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے

سب سے زیادہ زائرین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ ’اس سال بری اور فضائی راستوں سے مختلف ممالک کے دو لاکھ  66 ہزار 824 عازمین حج مسجد نبوی  کی زیارت کے لیے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں‘۔
سرکاری خبر رساں ایس پی اے کے مطابق وزارت حج و عمرہ کے ماتحت ادارہ شماریات نے بتایا کہ’ مختلف ملکوں کے دو لاکھ  15 ہزار580 عازمین مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور17 ہزار 774 بری راستوں سے الھجرۃ استقبالیہ سینٹر پہنچے ہیں‘۔
ادارہ شماریات نے بتایا کہ ’اس سال اب تک مدینہ منورہ پہنچنے والے سب سے زیادہ زائرین کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے ان کی تعداد 12627 ریکارڈ کی گئی۔

 ایک لاکھ 71 ہزار عازمین مدینہ سے مکہ کے لیے روانہ ہوگئے(فوٹو ایس پی اے)

نائجیریا کے عازمین کی تعداد 9452 ، انڈیا کے 8857 ، انڈونیشیا کے 7174 اورعراق کے 6661 رہی ہے‘۔
وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ’ مسجد نبوی کی زیارت کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار606 عازمین مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوگئے جہاں سے وہ عازمین 8 ذی الحجہ کو منی کے لیے روانہ ہوں گے‘۔ 
مدینہ منورہ میں 25 جون تک موجود عازمین حج کی تعداد 95194 ریکارڈ کی گئی۔ ان کا تعلق مختلف ممالک سے ہے۔

شیئر: