اسلام آباد.. الیکشن کمیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی عبد المنعم خان کو نااہل قرار دے دیا ۔الیکشن کمیشن میں دائردرخواست میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالمنعم خان سرکاری اسکول ٹیچر ہیں۔ آئین کے مطابق کوئی بھی حاضر سروس سرکاری ملازم عوامی نمائندگی کا حق نہیں رکھتا۔چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ الیکشن کمیشن نے سرکاری ریکارڈ کو بطور ثبوت درست قرار دیتے ہوئے عبدالمنعم خان کو نااہل قرار دے دیا۔ 2013 کے عام انتخابات میں عبدالمنعم خان کے مد مقابل امیدوار شیر عالم خان نے درخواست دائر کی تھی۔ عبدالمنعم خان 10 ہزار 494 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے ۔ شیر عالم خان کو 7 ہزار 652 ووٹ ملے تھے۔