لاہور... پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے پیش نظر بدھ کو لاہور بھر میں نوازشریف کے حق میں پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے۔ جس پر ”قائد تیرا ایک اشارہ ، حاضر حاضر لہو ہمارا“ کی تحریر درج ہے ۔ لاہور بھر میں اہم جگہوں اور شاہراہوں پر پوسٹرز آویزاں کئے گئے ۔واضح رہے کہ جمعرات کو سپریم کورٹ ملکی تاریخ کے اہم کیس کا فیصلہ سنانے جارہی ہے ۔دریں اثناءتحریک انصاف نے پانا مہ کیس کے فیصلے کے بعد یوم تشکرمنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کی جانب سے جمعہ کو یوم تشکرمنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔