جدہ.... آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ واضح اکثریت کے ساتھ حکومت بنائیگی ۔ ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے ملک عابد کے عشائیہ میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کیا ہے جس سے ملک کی معیشت اور بیروزگاری کا مسئلہ بھی حل ہوگا۔ چوہدری ارشاد نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے کہا کہ ہندوستانی افواج کشمیری نہتے مسلمانوں پہ جو ظلم کے پہاڑ توڑرہی ہے اس پہ عالمی ادارے اور ہیومین رائٹس کے اداروں کی آنکھیں کھولنے کی ضرورت ہے تاکہ کشمیریوں کو استصواب رائے کے ذریعے ان کے حقوق مل سکیں۔تقریب میں ردالفساد اور فوجی عدالتوں کاقیام آخری دہشتگردوں کے خاتمے تک جاری رہنے کی حمایت بھی کی گئی۔