Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

 اردن کے فرمانروا متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی پہنچ گئے

اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ ثانی متحدہ عرب امارات کے دورے پر جمعرات کو ابوظبی پہنچ گئے۔ 
الامارات الیوم کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے ایئرپورٹ پہنچنے پر اردنی فرمانروا کا استقبال کیا۔ 
نائب وزیراعظم شیخ منصور بن زاید آل نہیان، شیخ حمدان بن محمد بن زاید آل نہیان اور ایوان صدارت کے مشیر خاص شیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان  بھی استقبال کے لیے ایئرپورٹ پہنچے ہوئے تھے۔ 
شاہ عبداللہ الثانی کے ہمراہ بڑا وفد ہے۔ جس میں اردنی وزیراعظم ڈاکٹر بشر الحصاونہ، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ایوان شاہی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جعفر حسان شامل ہیں۔ 

شیئر: