Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

آزمائش کی گھڑی میں افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں: سعودی عرب

افغانستان میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے( فوٹو روئٹرز)
سعودی عرب نے افغانستان میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق دفتر خارجہ نے ایک بیان میں افغانستان کو یقین دلایا کہ’ آزمائش کی اس گھڑی میں سعودی عرب اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہے۔ مملکت، اس کی قیادت اور عوام کو ہلاکتوں پر دکھ ہوا ہے‘۔
دفتر خارجہ نے ہلاک ہونے والوں کے رشتہ داروں، افغان حکومت و عوام سے ہمدردی اور رنج و ملال اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ افغانستان میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق افغانستان میں ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کے وزیر نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔ 

شیئر: