Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

خاتون نے ہاتھ ٹوائلٹ میں پھنسا لیا

  نیو کینی ، ٹیکساس ...... یہاں ایک خاتون نے اپنی عجلت اور جلد بازی کی وجہ سے بیٹھے بٹھائے اس وقت مصیبت مول لے لی جب انہوں نے اپنا ہاتھ ٹوائلٹ میں پھنسا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گریسی ہینڈرسن نامی خاتون ابھی کچھ دن قبل اپنے نئے گھر میں منتقل ہوئی تھیں اورٹوائلٹ میں جانے کے بعدانہیں ٹوائلٹ کی زنجیر کھینچنے کی ضرورت پیش آئی تو وہاں کوئی زنجیر ہی نہیں تھی اور وہ ایسے وقت میں کسی پلمبر کو نہیں بلانا چاہتی تھیں کیونکہ انہیں کہیں جانے کی جلدی تھی چنانچہ انہوں نے یہ کام خودہی کرنے کی ٹھانی اور اس کوشش میں انکاہاتھ ٹوائلٹ باﺅل میں پھنس گیا۔ جہاں سے ہاتھ نکالنا انہیں بیحد مشکل نظر آیا تو انہوں نے امدادی ٹیموںاور فائر سروس والوں کو فون کردیا۔کہا جاتا ہے کہ ٹوائلٹ باﺅل میں ہاتھ ڈالتے ہی انکی کلائی میں لگی ہوئی گھڑی کسی جگہ پھنس گئی تھی۔ہیوسٹن کرونیکل میں شائع ہونے والے اس دلچسپ واقعہ کی خبر جاری ہوئی ہے۔ جس میں خاتون اپنی حماقت نما جلد بازی کا لطف لینے کے انداز میں مسکراتی نظر آرہی ہیں۔

شیئر: