Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سپیکر قومی اسمبلی نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیے

محسن داوڑ نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا (فائل فوٹو: ٹوئٹر)
سپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے سندھ کی جیل میں قید ایم این اے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اردو نیوز کو دستیاب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سے جاری پروڈکشن آرڈر کے مطابق ایم این اے علی وزیر کو آج بدھ کے روز ایوان میں لایا جائے گا۔
واضح رہے کہ پیپلز پارٹی اور ایم این اے محسن داوڑ نے علی وزیر کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
سپیکر قومی اسمبلی کی طرف سے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور چیف سیکریٹری سندھ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
سپیکر راجا پرویز اشرف نے ایم این اے علی وزیر کی قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر: