Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں میں 15 فیصد اضافہ 

اداروں کی تعداد 7 لاکھ  52 ہزار 560 تک پہنچ گئی ہے(فائل فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی پبلک اتھارٹی ’منشآت‘ کی سال رواں کی پہلی سہ ماہی کی رپورٹ جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کی تعداد 7 لاکھ  52 ہزار 560 تک پہنچ گئی ہے، 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 
الاقتصادیہ کے مطابق یہ  اضافہ 2021 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں ریکارڈ پر آیا ہے۔
رپورٹ میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو خودمختار بنانے کی سہولتوں اور سکیموں سے متعلق معلومات بھی دی گئی ہیں۔
 چھوٹے اور درمیانے سائز کے ثقافتی، تفریحاتی اور سپورٹس اداروں کی سالانہ اوسط آمدنی 2.4 ملین ریال ریکارڈ کی گئی ہے۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا کہ چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کو کفالہ پروگرام کے تحت 64.6 ارب ریال کے فنڈز ملے ہیں۔ انہیں فنڈنگ گیٹ کے ذریعے 23.2 ارب ریال کی فنڈنگ سہولتیں بھی ملی ہیں۔ 
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ تعمیرات کے شعبے میں چھوٹے اور درمیانے سائز کے وہ ادارے جو ریٹیل اور تھوک کے کاروبار میں ہیں اور کھانے پینے کی اشیا کی تجارت کررہے ہیں انہیں زیادہ فنڈز ملے۔
دوسرے نمبر پر رینٹ اے سیکٹر والے اداروں کو فنڈز ملے جبکہ 64 ہزار سے زیادہ اداروں کو سو ارب ریال سے زیادہ کی فنڈنگ کی سہولت ملی ہے۔

شیئر: