Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

دنیا کی نئی 117سالہ معمر خاتون

ڈانویل، جمیکا .... چند دن قبل اٹلی میں دنیا کی سب سے معمر خاتون کی موت واقع ہوگئی تھی۔ اب تک گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں انہی کا نام شامل تھا مگر انکی موت کے چند دنوں بعد جمیکا میں ایک ایسی خاتون کی موجودگی کا علم ہوا ہے جنکی عمر اس وقت 117 سال اور 38دن ہے اور اس طرح وہ اس وقت دنیا کی معمر ترین خاتون ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز اطالوی خاتون ایما مورانو کے پاس تھا۔ جو گزشتہ ہفتے 117سال اور 137دن کی عمر میں فوت ہوگئیں۔نئی عالمی اعزا ز بردار خاتون کا نام موسی براﺅن ہے اور انکا کہناہے کہ انکی درازی عمر اور صحت کی بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ ایک مذہبی خاتون ہیں اور اسکے علاوہ گائے کے پائے اور پھل و سبزیاں شوق سے کھاتی ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ موسی براﺅن کی جینیات میں ضرور کوئی خاص بات ہے کیونکہ انکے بڑے بیٹے کی عمر 97سال ہے جبکہ انکی والدہ اور والد دونوں کی وفات 96سال کی عمر میں ہوئی تھی۔ گائے کے پائے کے علاوہ وہ کبھی کبھار چکن اسٹو بھی بنالیتی ہیں اور بظاہر انہیں کوئی خاص تکلیف نہیں ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ وہ جمیکن شہر گوانویل میں اب بھی اسی مکان میں رہتی ہیں جہاں انکی پیدائش ہوئی تھی اور انکا خاندان گزشتہ 200سال سے رہائش اختیار کئے ہوئے ہے۔ مقامی لوگ انہیں آنٹی کہہ کر بلاتے ہیں اور تاریخی اعتبار سے دیکھا جائے تو وہ یہاں کی واحد ایسی خاتون ہیں جو ملکہ وکٹوریہ کی رعایا رہ چکی ہیں۔ انکی پیدائش برٹش ویسٹ انڈیز میں اس وقت ہوئی تھی جب ملکہ وکٹوریہ کی حکومت تھی۔ شاید یہی وجہ ہے کہ 115ویں سالگرہ پر ملکہ ایلزبتھ ثانی نے بھی انہیں خط بھیجا تھا۔ وہ 6بچوں کی ماں ہیں اور متعدد بچوں کی دادی اور نانی بن چکی ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ شاید جمیکا کے اس علاقے میں فضا کچھ زیادہ ہی ساز گار ہے اور یہی وجہ ہے کہ دنیا کا تیز ترین انسان یوسین بولٹ بھی یہاں پیدا ہوا۔
 

شیئر: