Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مملکت سے باہر پاسپورٹ گم ہونے پر نئے پاسپورٹ پر آسکتے ہیں؟ 

بیرون مملکت گئے ہوئے غیرملکی کارکن کا خروج و عودہ ایکسپائر ہونے پر اس کی مدت میں توسیع کرائی جاسکتی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کے مرکزی کمپیوٹرمیں غیرملکی کارکنوں کا مکمل ڈیٹا موجود ہوتا ہے جن میں کارکن کا اقامہ نمبر اور ان کے پاسپورٹ کے تمام تفصیلات و دیگر معلومات محفوظ ہوتی ہیں۔ 
پاسپورٹ کی تجدید کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’چھٹی کے دوران پاسپورٹ ایکسپائر ہوگیا، نئے پاسپورٹ پر مملکت آسکتے ہیں؟‘
اس حوالے سے جوازات کی جانب سے کہا گیا کہ وہ غیرملکی افراد جن اپنے ملک چھٹی پر جاتے ہیں ان کے لیے لازم ہے کہ پاسپورٹ کی کم از کم مدت 6 ماہ ہو۔ 
مملکت سے خروج وعودہ پر جانے والے کا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص کو اس بات کا واضح ثبوت مہیا کرنا ہوگا کہ پاسپورٹ گم ہو گیا ہے جس کے لیے اپنے علاقے کی پولیس رپورٹ جو امیگریشن کے ادارے سے مصدقہ ہو، بھی پیش کرنا ہوتی ہے۔ 
ایسے افراد جن کے پاسپورٹ بیرون مملکت رہتے ہوئے ایکسپائر ہو جاتے ہیں انہیں چاہیے کہ مملکت پہنچنے پر محکمہ امیگریشن میں اس بات کا ثبوت پیش کریں کہ ان کا پاسپورٹ گم ہو گیا ہے اور وہ نئے پاسپورٹ پر مملکت آئے ہیں۔
ایسے افراد جو متبادل (ڈپلیکیٹ) پاسپورٹ پر مملکت آتے ہیں انہیں چاہیے کہ وہ سعودی عرب آنے کے بعد جوازات کے کسی بھی دفتر سے اپوائنٹمنٹ حاصل کریں۔ بعدازاں اپنے سپانسر کے ذریعے نئے پاسپورٹ کا اندراج جوازات کے سسٹم میں کرائیں جسے عربی میں نقل معلومات کہا جاتا ہے۔ 
نئے پاسپورٹ کی انٹری سپانسر اپنے ’مقیم‘ سسٹم کے ذریعے بھی کرسکتا ہے تاہم بعض اوقات سسٹم میں معاملہ اپ لوڈ نہ ہونے کی صورت میں ابشر کی سروس ’تواصل‘ پر جوازات کی جانب سے آنے والے پیغام کی فوٹوکاپی کرائیں اور جوازات کے دفتر سے رجوع کریں۔ 
خیال رہے پاسپورٹ کی ’نقل معلومات‘ کے لیے نئے اور پرانے پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور اقامہ کی کاپی بھی جمع کرانا ضروری ہے جبکہ اصل پاسپورٹ بھی جوازات کے اہلکار کو دکھایا جائے گا۔ 
پرانا پاسپورٹ گم ہونے کی صورت میں ایئرپورٹ پرانٹری کا ثبوت جوازات کو پیش کیا جائے گا۔ مملکت میں تمام افراد کا کمپیوٹرائز ڈیٹا محفوظ ہونے کی وجہ سے قانونی معاملات کافی آسان ہوگئے ہیں۔ 

فیملی ڈرائیور کا خروج و عودہ ایکسپائر ہو گیا

خروج وعودہ کے حوالے سے ایک شخص نے دریافت کیا ’ فیملی ڈرائیور بیرون مملکت گیا ہوا ہے جہاں اس کا خروج وعودہ ایکسپائر ہو گیا، کس طرح تجدید ہوگا؟‘ 

نئے پاسپورٹ کی انٹری سپانسر اپنے ’مقیم‘ سسٹم کے ذریعے بھی کرسکتا ہے (فائل فوٹو: جوازات)

سوال کا جواب دیتے ہوئے جوازات کا کہنا تھا کہ بیرون مملکت گئے ہوئے غیرملکی کارکن کا خروج و عودہ ایکسپائر ہونے پر اس کی مدت میں توسیع کرائی جاسکتی ہے۔ 
بیرون مملکت گئے کارکن کے سپانسرکے ذریعے خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ کرانے کے لیے سب سے پہلے مطلوبہ مدت کی فیس ادا کی جائے گی جس کے بعد جوازات کے ابشر یا مقیم اکاؤنٹ کے ذریعے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کی کمانڈ دی جائے۔ 
واضح رہے بعض افراد کی جانب سے یہ غلطی ہو جاتی ہے کہ وہ فیس جمع کراتے وقت اس امر کا خیال نہیں رکھتے اور وہ محض ’خروج وعودہ کی فیس‘ کے آپشن کو استعمال کرتے ہیں جبکہ مملکت سے باہر گئے ہوئے افراد کے لیے خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کا آپشن استعمال کرنا چاہیے تاکہ اسی مد میں فیس جمع ہو جس کے بعد ابشر یا مقیم پر خروج وعودہ کی مدت میں توسیع کے آپشن کی کمانڈ دی جائے۔

شیئر: