Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

جو بائیڈن کے دورہ مشرق وسطی سے قبل ہیڈلائنز میں آنے والی تصویر

سابق وزیرخارجہ نے جو بائیڈن کے دورہ سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے متوقع دورے سے قبل سعودی شہزادہ ترکی الفیصل آل سعود اور اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زپی لیونی کی ایک تصویر نے خبروں کی سرخیوں میں جگہ بنائی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق زپی لیونی نے اتوار کو آذربائیجان  کے دارالحکومت باکو میں ایک کانفرنس کے دوران سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل کے ساتھ  اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے۔

شہزادہ ترکی الفیصل اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

اسرائیل کی سابق وزیر خارجہ زپی لیونی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے دورہ اسرائیل اور سعودی عرب سے قبل نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
اسرائیل کی سابق اعلیٰ عہدیدار کی ٹویٹر پر کی جانیوالی اس  پوسٹ میں تبصرہ کیا گیا ہے کہ ہم  بہتر مستقبل اور روشن کل کی دعا کرتے ہیں۔
علاوہ ازیں شہزادہ ترکی اسرائیل کے براہ راست ناقد کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ حال ہی میں عرب نیوز کے فرینکلی سپیکنگ شو میں اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کر چکے ہیں۔
باکو کانفرنس میں دونوں عہدیداروں کی اس تصویر نے اسرائیلی اخبارات جیسے ٹائمز آف اسرائیل اور یروشلم پوسٹ پر  چھپنے والی خبروں میں ہیڈ لائنز کی جگہ حاصل کی ہے۔
 

شیئر: