Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جارجیا میں بیمار سعودی خاتون کی ایئر ایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقلی

مملکت دنیا میں اپنے شہریوں کا ہرطرح سے خیال رکھتی ہے( فوٹو عکاظ)
جارجیا میں ایک بیمارسعودی خاتون کو خصوصی ایئرایمبولینس کے ذریعے مملکت منتقل کیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق جارجیا میں سعودی سفارتخانے کو اطلاع ملی تھی کہ تبلسی شہر میں ایک سعودی خاتون بیمار ہے جنہیں فوری طور پر مملکت منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ 
سعودی سفارتخانے نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ’ مملکت کی قیادت دنیا میں کہیں بھی اپنے شہریوں کا ہرطرح سے خیال رکھتی ہے۔ اس سلسلے میں وزیرخارجہ کی واضح ہدایات موجود ہیں‘۔ 
سفارت خانے کے مطابق’ بیمارسعودی خاتون کے بارے میں اطلاع ملتے ہی وزارت صحت کے ساتھ رابطہ کرکے خصوصی فضائی ایمبولینس طلب کی گئی جس کے ذریعے بیمار خاتون کو جمعے کی شب وطن روانہ کردیا گیا جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔‘

شیئر: